وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب کو ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.