چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو۔
ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے علاقائی تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جن ارکان کو خریدنے کی کوشش کی گئی انہیں محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
Comments are closed.