app for plane hookups casusl hookup review charlotte hookup bars gay byu hookups hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ محمود خان کا بیان خانہ جنگی کرانے کے اعلان کے مترادف ہے، امیر مقام

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود ملک کے بیان کی مذمت کی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں امیر مقام نے کہا کہ صوبائی فورس کے استعمال کا بیان ملک میں خانہ جنگی کرانے کے اعلان کے مترادف ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ معزز سپریم کورٹ وفاق کے خلاف طاقت کے استعمال کے اس اعلان کا نوٹس لے اور وفاقی حکومت کے خلاف محمود ملک کے اعلان جنگ پر کارروائی کرے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی فورس عمران نیازی اور وزیراعلیٰ کی ذاتی فورس نہیں، فورس سرکاری خزانے سے تنخواہیں لیتی ہے اور قانون کی پابند ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خانہ جنگی کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے، ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان پاکستان میں فساد کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.