
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ شروع کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن (ر) سعید نے اپنے ضلع میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دکانوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے کریانہ دکانوں، ملک شاپ، مرغی و گوشت، سبزی اور پھلوں کے نرخوں کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جبکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے الزام کچھ دکانیں سربمہر کیں۔
انہوں نے ضلع جنوبی میں لگائے گئے آٹے کے موبائل اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور آٹے کی سرکاری قیمت پر فروخت کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.