وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بسوں کی خریداری کے لیے 50 فیصد اخراجات دینے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بسوں کی خریداری پر وفاقی حکومت سندھ حکومت کو بھرپور مدد کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کو 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے، یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 23 اسٹیشنز، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈپو ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی پروجیکٹ کے لیے 2000 الیکٹرک بسیں خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ان بسوں کی خریداری پر 108 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
Comments are closed.