وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر شریک ہوئے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو صوبے کے تمام اضلاع میں امن و امان بحال رکھنے کےلیے ضروری ہدایات دیں۔
ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments are closed.