وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کے خلاف درج کیے جانے والے ایف آئی آر کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت دی اور کہا کہ متاثرین تکلیف اور مصیبت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہے اور ان کے ساتھ پیار، محبت اور احترام سے پیش آنا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق اس قسم کے مقدموں کا درج کیا جانا نامناسب اور ناقابل برداشت ہیں۔
دریں اثنا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سکھر دورے کے دوران سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے رہے تھے اور ان سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔
اس دوران چند متاثرین ان کی گاڑی کے آگے آکر احتجاج کرنے لگے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔
Comments are closed.