وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جنہوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔
متاثرین نے بتایا کہ انہیں کھانا تک نہیں مل رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مخیر حضرات سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، نہ گیس ہے اور نہ لکڑیاں جلائی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے جھڈو نوکوٹ روڈ کی وڈیو شیئر کی، جبکہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہےکہ لوگوں کی پوری زندگیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔
Comments are closed.