وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول بلاک 1 سے کوئلہ نکلنے پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھرکول فیلڈبلاک 1میں کوئلہ کے ذخائر 3ارب ٹن ہیں، کوئلے کے ذخائر 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں تھر بدلے گا پاکستان، آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے۔
انہوں نے تھرکول بلاک 1 سے کوئلہ نکلنے پر چینی کمپنی کو بھی اس کامیابی پر مبارک باد دی۔
Comments are closed.