وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ پنجاب پر الزام لگانے کے بجائے سندھ میں پانی چوری روکیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل نے سندھ کو کم پانی ملنے کے وزیراعلیٰ سندھ کے الزام پر ردعمل دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پنجاب پر الزام لگانے کے بجائے سندھ میں پانی کی چوری روکیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کو پنجاب کے مقابلے میں 35 فیصد کم پانی دینے کا الزام حقیقت کے برعکس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کوئی پانی کے غلط اعداد و شمار بتا رہا ہے۔
Comments are closed.