بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی موخر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے تاہم شریک ملزم سلطان فاروق کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا ۔

احتساب عدالت نے شریک ملزم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرکے نئی تاریخ 17 نومبر مقرر کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس فرد جرم آج بھی عائد نہ سکی، عدالت نے تمام ملزمان کو یکم نومبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا

عدالت میں ایک اور شریک ملزم نیاز علی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی جس پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.