پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ نے ککری گراؤنڈ میں کرکٹ اور فٹبال کھیلی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ لیاری کے ککری گراؤنڈ پہنچ کر انہوں نے کرکٹ اور فٹبال کھیلی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ اولڈ سٹی ایریا، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ کے بعد لیاری ککری گراؤنڈ پہنچے۔

ناصر حسین شاہ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، شرجیل انعام میمن اور مکیش کمار چاولہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے صدر کے علاقے میں کابینہ اراکین کے ساتھ آئس کریم بھی کھائی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری ککری فٹبال گراؤنڈ میں باکسنگ ارینا کا بھی دورہ کیا۔ 

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کرکٹ کھیلی، انہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بولنگ کروائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ککری گراؤنڈ میں کابینہ اراکین کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری فورسز اور پولیس نے لیاری میں امن لوٹایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لیاری ککری فٹبال گراؤنڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فٹبال گراؤنڈ لیاری کے عوام کو ایک خوبصورت تحفہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.