منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی فش ہاربر فیکٹری میں گیس دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں گیس دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور وزیر لیبر سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شا ہ نے کہا ہے کہ فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے اطلاعات ہیں کہ 11 خواتین کی حالت تشویشناک ہیں۔

علاقے میں امونیا گیس کی بدبو پھیلنے کے بعد امدادی اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تمام متاثرہ خواتین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ 

مراد علی شاہ نے محکمہ فوڈ کو فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فوڈ فیکٹری میں ناکارہ گیس سلنڈر پائے جائیں تو اسے فوراً سیل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.