ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بڑی تجویز دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان  کے سامنے بڑی تجویز رکھ دی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ کی تجویز کے بارے میں بتایا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ  وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم سے درخواست  کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دو ہفتوں کے لئے صوبوں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کی جائے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یہ درخواست این سی سی کے اجلاس میں دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.