وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو مقتول کے ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ورثا کو انصاف دلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ میمن گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کی شناخت ناظم جوکھیو کے نام سے ہوئی تھی۔
اس کے اہلِ خانہ کے مطابق ناظم جوکھیو نے بااثر شخص کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی، ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ناظم جوکھیو کو بااثر شخص نے ملیر میں گھر بلایا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بات چیت کے دوران ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔
Comments are closed.