وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مواچھ گوٹھ میں گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔
مراد علی شاہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے میں اہم ہدایات دیں۔
انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو کیماڑی اور ضلع غربی کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو فوری طور پر جاں بحق افراد کے ورثا کی بھرپور مدد کی ہدایت بھی کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.