بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ طویل عرصے بعد وزیراعظم کا استقبال کرینگے

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ طویل عرصے بعد کراچی آنے والے وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ماضی میں یہ شکایت رہی تھی کہ انہیں وزیراعظم کے استقبال کیلئے بلایا نہیں جاتا تھا۔

گزشتہ دور حکومت میں مراد علی شاہ نے صرف ایک مرتبہ وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری استقبال کیلئے آنے والوں کی فہرست جاری کرتے ہیں

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد شہباز شریف پہلی بار سی ایم ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے دور میں سی ایم ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.