بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ سے قائم مقام آئی جی پولیس کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قائم مقام آئی جی پولیس کامران فضل نے ملاقات کی۔ 

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے قائم مقام آئی جی کو صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور مؤثر پیٹرولنگ کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ موجودہ دہشت گردی کی لہر چلی ہے، اس کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات کے دوران قائم مقام آئی جی پولیس سندھ نے چارج دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.