mature hookup app dog screening hookup to laptop is there a real hookup app st louis hookups reddit california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا بغیر سیکیورٹی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول کے شہر  پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اس دوران تحصیلدار سٹی آفس، سروس ڈیلیوری سینٹر، رجسٹرار آفس کا معائنہ کیا اور سروس ڈیلیوری سینٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے تحصیلدار اور رجسٹرار آفس سے متعلق ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

محمود خان کی جانب سے  انتقالات کے اجراء میں تاخیر کی شکایت پر دو پٹواریوں کو معطل کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی، محمود خان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کے خلاف انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعلی  محمود خان کی جانب سے خان رازق شہید پولیس اسٹیشن، قصہ خوانی، چوک یادگار کا بھی دورہ کیا گیا۔

وزیراعلی نے خان رازق تھانے کی خستہ حالی، صفائی کی ناقص صورتحال اور بے ہنگم ٹریفک پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.