بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان آئین کےخلاف ہے، وسیم سجاد

سینئر سیاستدان وسیم سجاد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بیان آئین کے خلاف ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران وسیم سجاد نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا فورس استعمال کرنے کا بیان نا مناسب ہے۔

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کےلیے بلانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کی ذمےداری ہے، وہ وفاقی قوانین کا احترام کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان آئین کے خلاف ہے۔

وسیم سجاد نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں تحفظ کے لیے جاتے ہیں تو اس بیان پر سوال اٹھے گا، اس قسم کے بیانات دے کر وہ اپنے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں نہ ہونے سے پی ٹی آئی کا نقصان ہوگا، انہیں اپنے استعفے واپس لینے کے لیے جواز پیش کرنا ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں ہیں، رد ہوجائیں گے۔

سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ استعفوں کےحوالے سے کچھ اختیارات اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہیں، پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہ کریں تو ہیجان کی کیفیت ختم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیاست میں استحکام آئے گا، اگلے 7، 8 مہینے بہتر رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.