’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے دھرنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چند خواتین میں رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خواتین میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کیے۔
صوبائی وزیر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گوادر میں رقوم تقسیم کرنے کی باتیں غلط ہیں، وزیراعلیٰ نے غریب خواتین کو امداد کے طور پر رقم دی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات میں خواتین کے سر پر چادر رکھی جاتی ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے رقم خواتین کو روایت کےطور پر دی گئی۔
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے دھرنا ختم ہونے کے بعد باہر جاتے وقت تین خواتین کو رقم دی تھی، دھرنے کے شرکاء میں رقم تقسیم نہیں کی گئی۔
Comments are closed.