وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض اراکین سے بھی رابطہ ہوا ہے۔
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، بلوچستان حکومت کو گرانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف 8 اپریل 2022 سے پہلے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی۔
Comments are closed.