وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طور نیا این ایف سی ایوارڈ لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات اور نہ ہی این ایف سی کا پورا شئیر مل سکا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبور کیا جائے۔
Comments are closed.