جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی کارکردگی جانچنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی کارکردگی اور رفتار جانچنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی، جس کی  سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 30 جون تک 30 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف پورا کیا جائے۔

وزیراعظم نے نوجوان قرضہ اسکیم سے متعلق آپریشنل مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ اور روزگار کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے، وسائل فراہم کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اور نجی شعبوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.