نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ہر جانب کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔
ان کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔
ایک صحافی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز دی گئی افطاری نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔
صحافی نے یہ بھی کہا کہ اچھی بات یہ تھی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیٹ کوور کرنے والے تمام رپورٹرز کو بھی افطاری میں مدعو کیا گیا تھا۔
اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔
Comments are closed.