بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل،ذرائع

وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہوگا، جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔

اس پر مبینہ طور پر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتا دیں، پلانٹ بھارت سے آدھا آگيا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو اختیار ہوگا وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے، وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی، اس حوالے سے تحقیقات ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائزہ لےگی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسر وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا، وزیراعظم سیکریٹریٹ میں مامور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.