وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے حماد اظہر کو جواب دےد یا۔
حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان میں 1952 کے بعد معاشی ترقی کی شرح منفی میں صرف 20-2019 میں یعنی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 18-2017 میں ترقی کی شرح 6 اعشاریہ1 فیصد پر چھوڑ کر گئی تھی۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 2020 ءتک پی ٹی آئی نے ترقی کی شرح منفی 0 اعشاریہ 94 فیصد تک گرا دی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اور تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئی اور جاتے جاتے آئی ایم ایف سے وعدے اور اپنے معاہدے کو توڑ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیل گئی۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے4 برس میں 2 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گئے اور 60 لاکھ سے زائد بے روزگار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کی لگائی آگ بجھائی اور ملک کو معاشی استحکام کی طرف واپس لائی ہے۔
Comments are closed.