بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا

صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کیے جانے کے بعد سے اب تک عمران خان کے بطور وزیراعظم کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، کہا کہ پارٹی سے مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن کسے جاری کرنا ہے کسی کو پتہ نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی ٹوٹنے کے بعد صدر نے آئین کے آرٹیکل 224A (4) کے تحت وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کا کہا۔ 

خیال رہے کہ صدر مملکت کے حکم کے تحت وزیراعظم کی برخاستگی اور اسمبلی کے تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.