وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان قیام پاکستان کا سال بھول گئے۔
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان قیام پاکستان کا سال بھول گئے۔
انہوں نے دوران خطاب قیامِ پاکستان کا عرصہ 50 سال کہہ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنے لگ بھگ 50 سال ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنے 60، 65 یا 70 سال کہہ سکتے ہیں، اس پر جلسے میں موجود کارکنوں نے اپنی رہنما کی اصلاح کی۔
Comments are closed.