سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نےاستفسار کیا کہ کیا وفاق صرف باتوں سے سندھ کو فتح کرسکتا ہے؟
باغ ابن قاسم میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق صرف باتوں سے سندھ کو فتح کرنا چاہتا ہے، صوبے کے مسائل حل کرنے کی ان کی نیت ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاق نے کراچی سمیت سندھ سے جو وعدے کیے تھے، ان پر کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، انہیں یہاں کچھ گھنٹے نہیں بلکہ کچھ دن گزارنے چاہئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے جس شہر نے وزیراعظم کو منتخب کیا وہاں 3 گھنٹے کےلیے آتے ہیں، عمران خان صاحب کو کراچی کے مسائل سے متعلق بریفنگ سے باہر آنا چاہیے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کراچی کے مختصر دورے میں صرف اپنے رفقاء، اتحادی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے ملے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیے تھی تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔
Comments are closed.