وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے اقدامات کے مثبت نتائج آنے لگے، جولائی 2021 میں 19.7فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات 2.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ کی گئیں۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستان میں زرمبادلہ میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت ملی تو ن لیگ کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری پر تالے تھے، پاور لومز کباڑ کے بھاؤ فروخت ہورہی تھی، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری عروج پر ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ جولائی2021میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.49 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال سے17فیصد زیادہ ہے۔
Comments are closed.