لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں،تھوڑا صبر تو کرو،ہمارے بندے استعفے ایماندارا بندے جیسے نہیں ہونگے، اسپیکر بلائے تو غائب ہوجاؤ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کی شرط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑک پر کھڑے ہوکر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے تھے، پھر اسی اسمبلی میں آکر بیٹھے اور تنخواہیں سمیت الاؤنسز بھی وصول کرتے ہیں۔
ہمارے استعفے “ایماندار بندے” جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو۔ پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔
بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں۔ تھوڑا صبر تو کرو!Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 2, 2021
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کے لیےاپوزیشن کے لیے شرط رکھی ہےکہ جورقم نےلوٹی ہےوہ قومی خزانےمیں جمع کرادیں۔
The post وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیشکش پر مریم نواز کا ردعمل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.