وزیراعظم عمران خان نے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وزراء کو وہاں جانے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ فضائی روٹ میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اضافی 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے افغان باشندوں کے ویزوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنگ کی مدت 15 دن کرنے کی بھی منظوری دی۔
اس دوران وفاقی کابینہ نے تمام شہریوں سے جلد از جلد کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔
Comments are closed.