بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

وزیراعظم کی یو این چیف سے ملاقات، فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

نگراں وزیراعظم نے اسرائیل کےغزہ اسپتال پر حملے کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک مدد کی ترسیل پر زور دیا۔ 

انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.