وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو مذہبی جماعت سےہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔
عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔
وزیراعظم نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.