وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی نائب صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک اور معاشی و تجارتی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بنیادی مسائل پر چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انوارالحق کاکڑ نے جغرافیائی سالمیت، سماجی و معاشی ترقی میں چین کی مدد کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت کر کے اصولی موقف اپنایا۔
چینی نائب صدر نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور دونوں ممالک کے عوام میں برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے۔
چینی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سی پیک منصوبوں کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments are closed.