بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی نالے میں پھنسے بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کو شاباش

وزیراعظم شہباز شریف نے کورنگ نالے میں پھنسے 4 بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کو شاباش دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ،اسلام آباد انتظامیہ،پولیس اور ریسکیو 1122 عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملے نے جانفشانی،مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں واقع کورنگ نالے کے پانی میں پھنسے 4 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اسلام آبادکی ٹیم کی مثال کی تقلید کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.