اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول (مسجد اقصیٰ) میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوجیوں کا قبلہ اول یعنی مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملہ شدید قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے انسانیت کی تمام حدود اور عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملہ کیا، ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر کرے۔
انسانیت کی تمام حدود اور عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے خصوصاً رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے قبلہ اول یعنی مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملے کی شدید مذمت اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر کرے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2021
Comments are closed.