بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے گھیر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’’مریم اورنگ زیب،، مجھے آپ پر فخر ہے۔‘‘ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.