وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں اور اُن کے اہلخانہ کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایات کردیں۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے رابطہ کیا ہے۔
ن لیگی ترجمان نے دوران گفتگو کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے شہریوں کے بنیادی حقوق اور اظہارِ رائے کی ضمانت دی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صحافی برادری سے مکمل اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ آمرانہ رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے دوران گفتگو ن لیگی ترجمان کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام صورتحال کی نگرانی کریں گے اور وزیراعظم کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے۔
Comments are closed.