ویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق وزیراعظم کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔
ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ ایسے بیان سے خواتین پر تشدد بڑھے گا، وزیراعظم بیان واپس لیں۔ پاکستان اور افغانستان کی تمام خواتین اور پختون عوام سے معافی بھی مانگیں۔
ویمن ایکشن فورم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یہ وضاحت کریں کہ کلچر کی آڑ میں غیرت کے نام پر قتل، کاروکاری اور ونی جیسی دقیانوسی رسمیں غیر قانونی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.