وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔
حافظ حفیظ الرحمٰن نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چلاس میں عالمی معیار کے اسپتال کی منظوری پر وہ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابوسر ٹنل کی منظوری بہترین اقدام ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے،4 سال کے سیاہ دورمیں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔
Comments are closed.