اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں پشاور دھماکے سے کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر بھی زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔
Comments are closed.