بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، دھمکی آمیز خط پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی کےارکان کی موجودگی سے متعلق فہرست مرتب کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر گزشتہ روز قوم سے خطاب کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، شفقت محمود، شیریں مزاری ، فواد چوہدری، علی امین گنڈاپور وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

وفاقی وزیر ڈاک اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، فرخ حبیب، حماد اظہر، اسپیکر اسد قیصر، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.