وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنے اور مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔
حکام نے وزیراعظم کو مذاکرات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ جس کے دوران وہ موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ملکوں کے ساتھ مل کر ناموس رسالت کے لیے جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.