جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

وزیراعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خصوصی سرمایہ کاری کےلیے سہولتوں کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس کو زراعت، معدنیات اور آئی ٹی سیکٹرز کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غذائی تحفظ اور قومی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں زراعت سے متعلق کمیٹی کا جدید زرعی فارمز کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے  سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ رواں ماہ مختلف ایونٹس کے انعقاد کےلیے شیڈول تیار کرلیا گیا۔

کونسل اجلاس میں رواں ماہ سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ 

آئی ٹی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کےلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی رواں ماہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کے معدنی شعبے کو فروغ دینے کےلیے ہنگامی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

اسی طرح اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چاغی مائننگ سائٹ کا دورہ اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.