بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی بیرک گولڈ سے کامیاب معاہدے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10 سال کی قانونی لڑائی اور مذاکرات کے بعد ریکوڈک کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بیرک گولڈ سے کامیاب معاہدے پر قوم اور بلوچستان کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر عائد 11 ارب ڈالرز کا جرمانہ ختم ہوگیا ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے 10 بلین ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بیرک گولڈ سے معاہدے کے تحت 8 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا میں سونے اور تانبے کی سب سے بڑی کان ہوگی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے پر 25 فیصد حصہ بلوچستان کا ہوگا، بلوچستان کو 100 سال تک فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ معاہدے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.