وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں بہاولپور صوبے کے حق میں ہوں۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہاولپور کی تقریب میں شرکت کے لیے کئی فون آئے۔ اس تقریب میں مجوزہ جنوبی پنجاب صوبے کی بات ہونی تھی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں بہاولپور صوبے کے حق میں ہوں، ہمیں حلقے کے لوگوں کو بھی جواب دینا ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بہت مہنگائی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.