وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ملاقات ہوئی ہے۔
سمرقند سے موصولہ اطلاعات و اعلامیہ کے مطابق یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی پر ایرانی صدر سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نتائج کا بھی جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.