وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر انکوائری کی ہدایت کردی۔
پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے بتایا کہ اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کا پتا چلا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق وڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی بنائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لےکر اپنی رپورٹ مرتب اور ایوان میں پیش کرے گی۔
Comments are closed.